حوثی ملیشیا کا ابہا کے ایئرپورٹ پر کروز میزائل سے حملہ

ابہا(میڈیا92نیوز) سعودی عرب کے شہر ابہا پر ایک بار پھر حوثیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے بتایا کہ بُدھ کی شب مقامی وقت کے 11بج کر 35 منٹ پر حوثیوں کی جانب سے یمن کے علاقے سے ایک کروز میزائل ابہا کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فائر کیا گیا۔ تاہم اس حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں مِلی۔
ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب سے سرکاری اکاوٴنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ فضائی آمد و رفت کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ 24 جُون 2019ء کو بھی ابہا کے ایئر پورٹ پر رات مقامی وقت کے مطابق 9:10 بجے حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل فائر کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
مرنے والے شخص کا تعلق شام سے تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے شورش زدہ یمن کے علاقے سے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سینکڑوں غیر مْلکی اور مقامی افراد موجود تھے۔ اس میزائل حملے کی زد میں آ کر ایک یمنی شخص زندگی سے محروم ہو گیا۔جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ سعودی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا تھا اس حملے کے بعد کچھ گھنٹوں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی پروازیں روک دی گئی تھیں تاہم بعد میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور تمام فلائٹس شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔
اس سے قبل 12 جْون کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ایک میزائل ابہا ایئرپورٹ پر فائر کیا گیا تھا جس سے وہاں کے ایک ہال میں موجود 26 افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ان زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ 12 جْون کے اس حملے کے بعد حوثیوں نے پانچ ڈرونز سے دوبارہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا تھا، مگر سعودی اتحادی افواج نے ان ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ …