تازہ ترین خبریں

شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے ۔صبا قمر

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ ان کو شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران صباقمر نے کہا جب انہوں نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جیسے انہیں کوئی ایسا شخص نظر آیا تو وہ فورا شادی کرلیں گی۔ صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ،ٖضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …