تازہ ترین خبریں

نوجوان نے چلتے رکشے کا ٹائر تبدیل کر کے دنیا کو حیران کر دیا

نئی دہلی (میڈیا92نیوز آن لائن) بھارت میں ایک نوجوان نے چلتے ہوئے رکشے کا ٹائر بدل کر دنیا کو حیران و پریشان کر دیا۔

اکثر اوقات ہم لمبے سفر پر جاتے ہیں اور گاڑی، موٹر سائیکل یا دیگر ٹرانسپورٹ کا ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے بہت سی مشکلات اُٹھانا پڑتی ہیں، کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے ہمارے سیاحت کا ٹور بھی کرکرا ہو جاتا ہے، متبادل انتظام نہ ہونے پر ہمیں مایوسی کے عالم میں واپسی کا راستہ بھی دیکھنا پڑتا ہے۔ تاہم ایک حیران کن خبر بھارت سے آئی ہے جہاں ایک نوجوان نے پنکچر ہونے کے بعد چلتے ہوئے رکشے پر ٹائر تبدیل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

فیس بک اور دیگر سوشل میڈیاپر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک نوجوان چلتے ہوئے رکشے پر ٹائر تبدیل کر رہا ہے، ویڈیو میں رکشہ ڈرائیور جہاں مہارت سے دو پہیوں پر رکشہ چلا رہا ہے وہیں اس کا ساتھی فلمی انداز میں دورانِ سفر ہی رکشے کا ٹائر بدلنے میں مصروف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان نے تقریباً ایک سے دو منٹ کے اندر اندر رکشے کا ٹائر تبدیل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈالا جبکہ اس ویڈیو کے سامنے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی اسے پسند بھی کر رہا ہے تاہم کچھ لوگ اس نوجوان غصے کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …