تازہ ترین خبریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار متعارف

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن) رواں ماہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچر والی لگژری کار’ویژن 100‘ کی نقاب کشائی لندن میں کی گئی۔
لگژری گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی ’رولس-روائس‘ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار’ویژن 100‘ متعارف کرا دی۔
گاڑی کو باہر سے دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس گاڑی کے جدید فیچرز کا اندازہ با آسانی لگا سکتا ہے جس کی بناوٹ تمام گاڑیوں سے بے حد مختلف ہے۔
گاڑی میں سامان رکھنے کے لیے جدید طرز کا ’لگیج سیکشن‘ الگ سے موجود ہے جو کہ سامان تک رسائی حاصل کرنے میں بے حد مدد گار ہو گا۔
رولس-رائس کی یہ گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے جو کہ آواز کی مدد سے سارے کام سر انجام دے گی، گاڑی میں رہنمائی کے لیے ایک ورچوئل اسسٹنٹ بھی موجود ہے۔
گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں جو کہ اسے دوسری گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔
گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں.
گاڑی بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اور ہمارا وژن آج اس گاڑی کی شکل میں سب کے سامنے ہے اور یہ آسائش کی نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …