پاکستانی کار کمپنی کے مالک کا نیو یارک میں اہم انکشاف سامنے آ گیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ روز پیش آنے والے کار حادثے میں 20افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کی کمپنی کے مالک کے بارے میں برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعوے کیے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے شاہد نامی شخص کی کار کمپنی پر پابندی لگا دی ہے، شاہد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسے قتل کےالزام کا سامنا تھا اور اس نے 90ء کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی۔نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک کے متعلق انکشافات
نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک کے متعلق انکشافات

شاہد برطانوی پاسپورٹ پر ماسکو اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکا پہنچا تھا، تاہم 2002ء میں ایف بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا تھا ۔
2007ء میں شاہد نے نیویارک کی مساجد میں جا کر مشتبہ افراد کی گفتگو ریکارڈ کرنا شروع کی تھی اور دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کے لیے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے نیویارک میں گزشتہ روز ہوئے کار حادثے میں 20 افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کمپنی پر ریاست کے گورنر نے پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

جہانگیر ترین کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں

لاہور(نیٹ نیوز) تیمور لالی اور مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات جبوانہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات۔ …