تازہ ترین خبریں

لاہور: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق لاہور کے علاقے کاہنا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہو گا۔پولیس کے مطابق کاہنا کے علاقے ہلوکی میں جاں بحق ہونے والا پولیس کانسٹیبل ساجد نصیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت پر تھا کہ انہوں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے کانسٹیبل ساجد نصیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس اہلکار کی لاش کو ڈیڈ ہاؤس (مردہ خانے) منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا کانسٹیبل ساجد قصور کا رہائشی تھا اور اس کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ینگ ڈاکٹرز کو شرم آنی چاہیے مریضوں سے ظلم کررہے ہیں ۔ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد برہم …