تازہ ترین خبریں
بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے 14 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے 14 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

سلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوبہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی پر مشتمل 14رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی بلوچستان کے مختلف اہم مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تجویز کرے گی.
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جب کہ دیگر ارکین میں پی ٹی آئی کے میر خان محمد جمالی، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پاکستان مسلم لیگ کے چوہدری مونس الٰہی، ایم کیو ایم کے صابر حسین قائمخانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ا ختر مینگل اور احسان اللہ ریکی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری برجیس طاہر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ، متحدہ مجلس عمل کے سید محمود شاہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان جب کہ آزاد رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بہتانی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ خصوصی کمیٹی صوبہ بلوچستان کے مختلف اہم مسائل کی نشاندہی کرے گی اور ان کا حل تجویز کرے گی۔ کمیٹی کی تشکیل قومی اسمبلی کے رول244(b)کے تحت کی گئی ہے جبکہ مجوزہ تحریک قومی اسمبلی میں 26 جون 2019 کو منظور کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …