تازہ ترین خبریں
ایل این جی سکینڈل،نیب کا شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ

ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا، میرے دوستوں اوررشتہ داروں پر نیب والے دباﺅ ڈالتے ہیں ،میرے پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہاہے ۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 6 ماہ گزر گئے نیب الزام ثابت نہیں کر سکا،ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا،میرے دوستوں اوررشتہ داروں پر نیب والے دباﺅ ڈالتے ہیں میرے پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہاہے ۔

ان کاکہناتھا کہ نیب کے پرانے تماشے ہیں ایک ہی طریقہ ہے لوگوں کو بدنام کیا جائے،چیئرمین نیب میری ضمانت سے متعلق ہائیکورٹ کی باتیں معلوم کر لیں ،نیب نے ملک کو مفلوج اورمعیشت کو تباہ کردیاہے،انہوں نے کہاکہ شاہ محمود اور فوادچودھری اپوزیشن میں ہیں یا حکومت؟،شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں،فوادچودھری ہمیں جلد چاند پر پہنچائیں۔

لیگی رہنما کاکہناتھا کہ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کاکوئی سفارتی جواز نہیں ،شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ ایف آئی اے مہنگائی سے متعلق کام نہیں کرسکتی ،مہنگائی سے متعلق حکومت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے،ن لیگ کی اس سے بڑی کیا کامیابی ہوگی کہ سب ن لیگ کی بات کررہے ہیں ،حکومت ،میڈیااور بلاول سب ن لیگ کی ہی بات کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …