تازہ ترین خبریں
سندھ ہائیکورٹ ،ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری کا نوٹیفکیشن چیلنج ،نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ ،ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری کا نوٹیفکیشن چیلنج ،نوٹسز جاری

کراچی :ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو 12 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کی انکوائری نوٹیفکیشن چیلنج کردیا،درخواستمیں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پولیس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں ،22 فروری کو ڈاکٹر رضوان کیخلاف انکوائری کیلئے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ آپ لوگ یہ کیا کررہے ہیں ؟،وزیراعلیٰ اہم معاملات پر آئی جی سے مشاورت کیوں نہیں کرتے؟۔عدالت نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو 12 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …