تازہ ترین خبریں
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کاآئندہ سماعت پر جنید شاہ کوپیش کرنے کا حکم

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،احتساب عدالت کاآئندہ سماعت پر جنید شاہ کوپیش کرنے کا حکم

سکھر:احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آئندہ سماعت پر جنید شاہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر میں آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،صوبائی وزیر اویس شاہ ، ایم پی اے فرخ شاہ و دیگر احتساب عدالت سکھرمیں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی وزیر اویس شاہ کے بھائی جنید شاہ کی عدم پیشی کی وجہ بتائیں ؟،وکیل نے کہاکہ جنید شاہ ملک سے باہر ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے پروازمنسوخ ہوئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر جنید شاہ کو پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت28مارچ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …