تازہ ترین خبریں
زندگی مقابلے کا نام ہے،سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے،وزیراعظم عمران خان

زندگی مقابلے کا نام ہے،سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے،وزیراعظم عمران خان

پشاور:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے،سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے،انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے،ان کاکہناتھا کہ چیمپئن کو ہار ہرا نہیں سکتی،چیمپئن ہارنے پر سوچتا ہے کہ کیا غلطی کی،چیمپئن اپنی غلطی کو دور کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر21گیمز کی تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی،گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسمیت صوبائی وزرا تقریب میں شریک ہوئے،سپورٹس کمپلیکس میں انڈر21گیمزکے آغاز پر آتشبازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔

وزیراعظم نے انڈرگیمز کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو انڈر21گیمز کے انعقاد کی مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے ان مقابلوں سے پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے گا،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت بتاناچاہتاہوں،سپورٹس کا فائدہ انسان کی صحت پر ہوتا ہے، زندگی مقابلے کا نام ہے،سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے،انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے،چیمپئن کو ہار ہرا نہیں سکتی،چیمپئن ہارنے پر سوچتا ہے کہ کیا غلطی کی،چیمپئن اپنی غلطی کو دور کرتا ہے،وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ چیمپئن مقابلہ کرنے کےلئے دوبارہ کھڑا ہوتا ہے،سپورٹس نہ کھیلتا تو22سال پہلے شکست تسلیم کرچکا ہوتا،مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتاتو حالات کا مقابلہ نہ کرپاتا۔

وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے،جو اوپر پہنچتا ہے گھبراتا نہیں،ملک کو اٹھانے کےلئے سیاست میں آئیں گے تو بھی مقابلہ ہوگا،چیمپئن جب ہارتا ہے تو اس کا سرجھکتا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …