تازہ ترین خبریں
عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، حماد اظہر

عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، حماد اظہر

لاہور:وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیںتجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ درست معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔وہ صوبائی حلقے 151 کے دورہ اورمختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کے آغاز کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، عوام کی خدمت کا سفر جاری ر ہے گا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی درست معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …