تازہ ترین خبریں
آپ لوگ جج تعینات نہیں کرتے تو ہم تمام ملزموں کو ضمانت دینا شروع کردیں گے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ججز تعیناتی کیس میں برہم

آپ لوگ جج تعینات نہیں کرتے تو ہم تمام ملزموں کو ضمانت دینا شروع کردیں گے ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ججز تعیناتی کیس میں برہم

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کیس میں وفاقی سیکرٹری قانون کو ایک ہفتے میں ججز کے نام فائنل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جج تعینات نہیں کرتے تو ہم تمام ملزموں کو ضمانت دینا شروع کردیں گے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کے کیس کی سماعت ہوئی ،وفاقی سیکرٹری قانون عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا وفاقی سیکرٹری قانون جج تعینات کرسکتا ہے؟،آپ کسی جج کو کیسے تعینات کرسکتے ہیں؟۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت سفارشات دیں؟ان معاملات میں آپ کے کیا مفادات ہیں ؟۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ آپ سابق جج ہیں اس کے باوجود آپ کو قانون کا علم نہیں ؟،سابق جج صاحب!آپ نے تعلیم کہاں سے حاصل کی ؟350 ریفرنسز احتساب عدالت میں زیرالتوا ہیں ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ لوگ جج تعینات نہیں کرتے تو ہم تمام ملزموں کو ضمانت دینا شروع کردیں گے ،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب!ایک ہفتے میں ججز کے نام فائنل کرکے بتائیں ،عدالت نے احتساب عدالت کراچی میں ججز کی تعیناتی کے کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …