تازہ ترین خبریں
پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا جھٹکا لگ گیا لیکن کیوں ؟ نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا جھٹکا لگ گیا لیکن کیوں ؟ نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا

کراچی :کروناوائرس اس وقت دنیا بھر کی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے اور لوگوں میں پریشانی بھی پائی جارہی ہے تاہم اب پاکستان کیلئے بھی ایک تشویشناک خبر آ گئی ہے کہ پی آئی اے کو بھی اس وائرس کے باعث بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا اثر پاکستانی ایئر لائن پی آئی اے پر بھی آ رہاہے ۔ عمرہ زائرین پر پابندی سے پی آئی اے کو 2 ارب روپے کا جھٹکا لگ گیاہے کیونکہ پابندی کے باعث پی آئی اے کی ہفتہ وار 47 پروازیں معطل ہو رہی ہیں جبکہ 50ہزار سے زائد عمرہ زائرین متاثر ہوئے ہیں ۔پی آئی اے نے بیان میں کہا کہ 31 مارچ تک عمرہ زائرین کے ٹکٹس منسوخ ہوئے ہیں ، قطر اور ایران کیلئے پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ ہو رہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …