تازہ ترین خبریں
سپریم کورٹ ،جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ملزم انور مجید کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج

گن اینڈ کنٹری کلب کیس ،سپریم کورٹ نے حکومتی تجویزکردہ کمیٹی کو مسترد کردیا،نئے نام مانگ لئے

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے گن اینڈکنٹری کلب کیس میںحکومتی تجویزکردہ کمیٹی کو مسترد کردیا،عدالت نے کلب مینجمنٹ کمیٹی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ماہ میں نئے نام مانگ لئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس میں سماعت ہوئی،حکومت کی جانب سے کلب کیس کی انتظامیہ اور کمیٹی کے نام پیش کردیئے گئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ گن اینڈ کنٹری کلب کے پاس 28 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں ،کلب کودوبارہ ایسے ہاتھوں میں نہیں دیں گے جو مزید خرابی کی طرف جائے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومتی کمیٹی میں شامل سرکاری افسر ہیں؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت ،کچھ سرکاری ہیں کچھ نہیں ،نعیم بخاری نے کلب کے سرکاری افسروں کے ممبر پر مشتمل کمیٹی تجویز کردی۔

جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ بظاہر نعیم بخاری کے تجویز کردہ نام مناسب ہیں ،سپریم کورٹ نے حکومتی تجویز کردہ کمیٹی کو مستردکردیا،ڈی جی سپورٹس کی جانب سے کلب مینجمنٹ کمیٹی کیلئے پیش کئے گئے نام مستردکردیئے گئے،عدالت نے کلب مینجمنٹ کمیٹی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک ماہ میں نئے نام مانگ لئے اور سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …