تازہ ترین خبریں
ایف 16 تباہ ، پائلٹ شہید، سپیکر نے ایوان کو آگاہ کردیا، تصویر بھی سامنے آگئی

ایف 16 تباہ ، پائلٹ شہید، سپیکر نے ایوان کو آگاہ کردیا، تصویر بھی سامنے آگئی

اسلام آباد: میں پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف سولہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ شہید ہوگیا۔پائلٹ کی شہادت کی اطلاع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دی ہے۔

دوران اجلاس اسد قیصر نے ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ تباہ ہوا ہے جس کا پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگیاہے۔انہوں نے ایوان میں موجود ایک شخصیت کو مولانا کہہ کر پکارتے ہوئے کہا کہ وہ شہید پائلٹ کیلئے دعا کریں جس پر پورے ایوان نے شہید کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے ترجمان نے صرف طیارے کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے بتایا تھا کہ تباہ ہونے والا ایف سولہ طیارہ تھا جو کہ تئیس مارچ کے حوالے سے کی جانے والی تقریب میں حصہ لینے کیلئے ریہرسل کررہا تھا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایف سولہ تھا جو تئیس مارچ کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں میں حصہ لے رہا تھا۔

ضرور پڑھیں: اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے کی تباہی کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز میں تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے جو اس طیارے کی تباہی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …