تازہ ترین خبریں
” میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ذریعے گھر بلاکر مجھ سے ایک کروڑ روپے مانگے“ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا الزام، اہم قدم اٹھا لیا

” میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ذریعے گھر بلاکر مجھ سے ایک کروڑ روپے مانگے“ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا الزام، اہم قدم اٹھا لیا

کراچی : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے میئر کراچی وسیم اختر پر ایک کروڑ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔اسلم خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست ایس ایس پی جنوبی کو دے دی ہے۔ایم این اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے بیٹے کے ذریعے انھیں گھر بلاکر ایک کروڑ روپے مانگے۔

درخواست میں اسلم خان نے کہا کہ انھوں نے اپنے خرچے سے 10، 11 اور 12 جنوری کو کراچی ایٹ فیسٹیول کیا، 13 جنوری کو میئر کراچی نے اپنی رہائشگاہ پر بلایا اور ایک کروڑ کا تقاضہ کیا۔ اسلم خان نے وسیم اختر کی کال ریکارڈنگ کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ وسیم اختر اپنے عہدے کی وجہ سے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اسلم خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کو ذاتی طور پر نہیں جانتے، نہیں معلوم ان کے خلاف کیوں درخواست دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …