تازہ ترین خبریں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،رانا ثنا اور فروغ نسیم میں مکالمہ ،ایاز صادق کی انٹری

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس،رانا ثنا اور فروغ نسیم میں مکالمہ ،ایاز صادق کی انٹری

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رانا ثنا اللہ اور فروغ نسیم کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،ایاز صادق نے کہا کہ بھائیوں والا رشتہ جاری رکھیں لیکن ابھی ایجنڈے پر آجائیں ۔
ریاض فتیانہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کااجلاس ہوا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فروغ نسیم کو میں اپنا اصل والا بھائی سمجھتا رہا ،میں 6 ماہ جیل میں رہا میرے اس بھائی نے پتہ بھی نہیں کیا،فروغ نسیم نے اپنے اس بھائی کیلئے 6 ماہ کوئی بات نہیں کی ۔

احسن اقبال نے رانا ثنااللہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس بھائی نے جج تبدیل کرادیا۔

فروغ نسیم نے رانا ثنا اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا جج بڑا پکاتھا نوٹیفکیشن ہو گیا پھر کہتا نہیں جاتا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب جو جج فروغ نسیم نے بھیجا کہتے اس سے انصاف لیں ،

رانا ثنااللہ نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ فروغ نسیم صاحب!آپ کو 6 ماہ بھائی کی یاد نہیں آئی؟،فروغ نسیم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جی !بالکل یاد آئی تھی ،جج صاحب کی تبدیلی کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا ہے ،جج صاحب کانوٹیفکیشن پہلے جاری ہوچکا تھا۔
ا
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب !جج تبدیل نہ ہوتا تو آپ کا بھائی ڈیڑھ ماہ بعد باہر آجاتا،فروغ نسیم نے رانا ثنا سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے کون سے گدڑ سینگی ہے جو پہلے پتہ چل گیا ضمانت ہ وجائے گی ؟،راناثنا اللہ نے کہا کہ میں وکیل ہوں بحث سے پتہ چل جاتا ہے جج کیافیصلہ دے گا۔ایاز صادق نے کہاکہ بھائیوں والا رشتہ جاری رکھیں لیکن ابھی ایجنڈے پر آجائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …