تازہ ترین خبریں
مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈیکلریشن فارم سے مشروط

مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈیکلریشن فارم سے مشروط

اسلام آباد :سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت ہیلتھ ڈیکلریشن فارم سے مشروط کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تمام انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے دوران پروازمسافروں سے ہیلتھ فارم مکمل کرانالازمی قراردے دیا گیا ۔ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ائیر پورٹس مینجرز کو ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔ہدایت نامے مطابق پہلے رابطے کے دوران ائیر ٹریفک کنٹرولر کپتان کو فارم مکمل کرانے کا کہے گا ،دوسرے رابطے میں کپتان ٹریفک کنٹرولر کو ہیلتھ فارم مکمل ہونے کی تصدیق کرے گا ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ فارم مکمل نہ ہونے پر طیارے کو سیڑھیاں نہیں فراہم کی جائیں گی یا تاخیر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …