تازہ ترین خبریں
پنجاب اسمبلی میں ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور: ایم ٹی آئی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہو گیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالف ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی بورڈ 3 سال کیلئے ہسپتال میں ڈائریکٹرز کی بھرتی اور برطرفی کر سکے گا۔
بورڈ ہسپتال کو چلانے کے لئے ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہوگا۔ بورڈ کو اپنے ہسپتال میں پروفیسرز، سرجن، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو بھرتی کرنے کا اختیار ہوگا۔
بورڈ اپنے ہسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لئے علاج کی فیسوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ وزیر صحت چیئر پرسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وائس چیئرمین اور 5 ممبرز بورڈ میں شامل ہونگے۔
دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔
ان ہسپتالوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل کا پاس ہونا افسوسناک اور مریض دشمنی ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل ہسپتالوں میں نافذ نہیں ہونے دینگے

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …