تازہ ترین خبریں
پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ” ڈینس“ سے ایئر پورٹ پر رشوت مانگ لی گئی، پھر انہوں نے کیا کیا؟ وزیراعظم عمران خان سخت برہم ہو گئے،حکم جاری کر دیا

پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ” ڈینس“ سے ایئر پورٹ پر رشوت مانگ لی گئی، پھر انہوں نے کیا کیا؟ وزیراعظم عمران خان سخت برہم ہو گئے،حکم جاری کر دیا

اسلام آ باد :وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں آ سٹر یلوی صحافی سے رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈینس فریڈمین دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کروانے اور پاکستان سے والہانہ محبت کی وجہ سے کرکٹ شائقین میں انتہائی مقبول ہیں اور وہ گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کوریج کیلئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔

پاکستان میں چند ہفتے گزارنے کے بعد وہ لاہور ائیرپورٹ کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہوئے اور وہاں پہنچتے ہی انہوں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ائیرپورٹ اہلکاروں پر رشوت طلب کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ائیرپورٹ حکام نے مدد کے بدلے رقم کا مطالبہ کیا، ائیرپورٹ لاﺅنج میں کہا گیا کہ اپنا بیگ دکھاﺅ جو بھی کرنسی ہے دو، اہلکار نے رقم کیلئے اصرار کیا جس پر اسے پیسے دئیے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پنجاب اینٹی کرپشن غیرقانونی طور سرکاری زمین ہتھیانے والی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ان ایکشن

پرچہ درج ، کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار : گوہر نفیس لاہور(میڈیا 92 نیوز …