تازہ ترین خبریں
کورونا عالمی وبا قرار، نمٹنے کیلئے کھربوں ڈالر مختص، معیشت بچانے کی خاطر امریکا، برطانیہ، چین، اٹلی، کینیڈا اور دوسرے ممالک نے خزانوں کے منہ کھول دیئے، برطانیہ نے شرح سود 0.25 فیصد کردی

کورونا عالمی وبا قرار، نمٹنے کیلئے کھربوں ڈالر مختص، معیشت بچانے کی خاطر امریکا، برطانیہ، چین، اٹلی، کینیڈا اور دوسرے ممالک نے خزانوں کے منہ کھول دیئے، برطانیہ نے شرح سود 0.25 فیصد کردی

کراچی :عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو عالمی وباء قرار دیدیا ہے، امریکا، برطانیہ، چین ، اٹلی ، کینیڈا اور کئی دیگر ممالک نے معیشت بچانے کی خاطر خزانوں کے منہ کھول دیے ، برطانیہ نے شرح سود 0.25فیصد کردی۔

برطانوی وزیرخزانہ ریشی سوناک نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 39 ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا سے نمٹنے کی خاطر ہیلتھ ورکرز کیلئے 73 کروڑ امریکی ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔

کینیڈا میں اب تک ایک شخص ہلاک اور 91 متاثر ہوچکے ہیں، اطالوی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 28ارب ڈالر کا اعلان کردیا ہے ، مختص کی گئی رقم میں سے کورونا سے متاثرہ کاروبار کو بھی فنڈز دیے جائیں گے۔

امریکا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 8.3ارب ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے ، امریکی صدر نے امدادی بل پر منگل کو دستخط کردیے تھے ، چینی حکومت بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے 16ارب ڈالر امداد کا اعلان کرچکی ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے10.6ارب ڈالر رقم دینے کا اعلان کردیا ہے، جنوبی کوریا نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 9.8ارب ڈالر دینے کااعلان کررکھا جبکہ آسٹریلوی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے 13ارب ڈالر خرچ کرے گی ، تھائی لینڈ کی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے 12.7ارب ڈالر اپنی معیشت میں شامل کرے گی۔

سنگاپور وائرس سے نمٹنے کیلئے 4.9ارب ڈالر خرچ کرے گی ، ووسری جانب سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی تیل کی پیداوار اور سپلائی بڑھادی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گرگئیں اور اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رحجان رہا۔

متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز تیل کی یومیہ پیداوار 40لاکھ بیرل تک کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 3.4فیصد کمی کے بعد فی بیرل 35.96ڈالر کا ہوگیا ، تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں ایک بار پھر مندی کا رحجان رہا۔

ایشین اسٹاک مارکیٹ بدھ کی صبح مستحکم رہیں تاہم اختتام پر ایک بار پھر مندی کا شکار رہی، امریکا، نیویارک میں اسٹاک مارکیٹ ڈاو 4 فیصدکمی پر بند ہوا، برطانیہ، لندن میں اسٹاک ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ہوئی، جرمنی میں اسٹاک مارکیٹ فرینکفرٹ ڈی اے ایکس 30 میں 0.4 فیصد کمی کا سامنا رہا۔

فرانس میں سی اے سی 40 میں 0.6 فیصد کمی کا سامنا رہا، یوروپ میں یورو ایس ٹی او ایکس ایکس 50 میں 0.4 فیصد کمی کا سامنا رہا، جاپان میں اسٹاک مارکیٹ میں 2.3 فیصد کمی پر بند ہوئی، ہانگ کانگ میں اسٹاک مارکیٹ میں 0.6 فیصد کمی کا سامنا رہا، چین میں شنگھائی اسٹاک مارکیٹ0.9 فیصد کمی پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

ممبئی (میڈیا 92نیوز آن لائن) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی …