تازہ ترین خبریں
شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈنگ کی تحقیقات بھی شروع ،نیب کو ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے

شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈنگ کی تحقیقات بھی شروع ،نیب کو ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔
نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاوَنٹس میں ٹرانزیکشنز کے ثبوت مل گئے ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، بیٹے اور بہنوئی کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ پایا گیا،2013سے 2019 تک تینوں کے اکاوَنٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہو،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے اکاوَنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیارکرلیا گیا ہے،نیب راولپنڈی کاکہناہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …