تازہ ترین خبریں
پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ” ڈینس“ سے ایئر پورٹ پر رشوت مانگ لی گئی، پھر انہوں نے کیا کیا؟ وزیراعظم عمران خان سخت برہم ہو گئے،حکم جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان کاکورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کافیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیاہے،اجلاس جلد بلایا جائے گا،اجلاس بلانے کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ بھی کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی صدارت اتحادی جماعتوں اورپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں اہم امور پر غور کیاگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیاہے،اجلاس جلد بلایا جائے گا،اجلاس بلانے کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ بھی کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس پر نیشنل سکیورٹی کمیٹی کااجلاس کل بلایا جائے گا،وزیراعظم کاکہناہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات کررہی ہے ،وزیراعظم کا کہناتھا کہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے ہر وہ اقدام کیا جائے گا جس سے وائرس نہ پھیلے ۔وزارت قومی صحت چاروں صوبوں کے ساتھ ملکر حتمی انتظامات بھی کررہی ہے اور اس حوالے سے جلد نیشنل سکیورٹی کونسل کااجلاس بھی بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …