تازہ ترین خبریں
ضلع عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت احتیاتی تدابیر اختیار کی جائیں: ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

ضلع عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت احتیاتی تدابیر اختیار کی جائیں: ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن

عمرکوٹ :ضلع عمرکوٹ میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت احتیاتی تدابیر اختیار کی جائیں اور ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ میں طبی سہولیات موجود اور ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی اور فوری طور پر ایک کنٹرول روم تشکیل دیا جائے تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے اور کئے جانے والے انتظامات میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے آج ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں کرونا وائرس کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹھوڑ سے ضلع میں کرونا وائرس اور کئے جانے والے انتظامات سے متعلق معلومات کیں اور ان کو ہدایات کی کہ ضلع کے چاروں تعلقوں میں میڈیکل اور موبائل ٹیمیں اور ایمبولینس کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور عوام میں اس وائرس سے متعلق آگاہی مہم چلائیں اور ضلع کی تمام ہسپتالوں میں اس وائرس کے متعلق پینافلیکس لگائے جائیں ۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ابھی تک سندھ میں کرونا وائرس کے 18 کیس ظاہر ہو چکے ہیں ۔ اس موقع میں انہوں نے اجلاس میں شریک سول سوسائٹی ، این جی اوز اور علماء اکرام کو ہدایت کی کہ وہ آس پاس کے علاقوں اور محلوں میں کرونا وائرس کے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں اور ضلع سے جانے والے زائرین کو فل وقت ایران جانے سے روکا جائے اور بڑے بڑے مجلسوں اجتماعات اور محفلوں میں شرکت سے پرہیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ اس وائرس سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔ اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد راٹھوڑ اور چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں آئی ایچ ایس کے ڈسٹرکٹ مینیجر اعجاز علی مختلف فکر کے علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …