تازہ ترین خبریں
ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھا کی 63 ویں سالگرہ کے سلسلے میں رانا ہائوس عمر کوٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد

ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھا کی 63 ویں سالگرہ کے سلسلے میں رانا ہائوس عمر کوٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد

عمرکوٹ( سید ریحان شبیر) ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھا کی 63ویں سالگرہ کےسلسلے میں راناہائوس عمرکوٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا . تقریب میں بڑی تعداد میں چاہنےوالوں نے شرکت کی .رانا ہمیرسنگھ کے صاحبزادے کنورچکرنی سنگھ نے کیک کاٹا محفل موسقی کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ سینکڑوں کی تعداد چاہنےوالوں نے راناہمیر سنگھ سوڈھو صاحب کی سالگرہ پارٹی کو فنکشن میں تبدیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاک و ہند میں مشہور 26 ویں رانا خاندان گدی نشین کے سیاسی شخصیت موجودہ پی پی ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کی 63 ویں سالگرہ کا کیک سندھ کے مختلف شہریوں مٹھی،ننگرپارکر،ڈیپلواسلامکوٹ، چھاچھرو،نئوکوٹ،بدین،گھوٹکی، ڈھرکی،خیرپور سمیت دیگر شہریوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ عمرکوٹ کے رانا ہائوس پر مین تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف سیاسی،سماجی و صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سالگرہ کا کیک رانا ہمیر سنگھ سوڈھوکے صباحزادے کنور کرنی سنگھ سوڈھو نے کاٹا اور پروقار تقریب میں شرکت کرنے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہمارے خاندان کو آپ کی طرف سے ملنےوالی محبت اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا ۔ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئے ڈاکٹر لالچند کھتری نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری سربراہی کرنےکیلئے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو جیسے موجود ہیں انکے ہوتے ہمیں کوئی خوف و فکر نہیں انہوں نے ہمیشہ محبت اور پیار دیا ہے ۔
ایم سی کونسلر شوکت اودھ پوری نے کہا کہ رانا خاندان جوکہ کئی دیہائیوں سے اس دھرتی پر موجود ہیں انکی موجودگی ہی بڑی پہچان ہے انہوں نے اپنے خاندانی رسومات کو ابھی تک بہ خوبی نبھایا ہے ٹیکمداس سنگراسی نے میڈیا کو بتایا کہ رانا خاندان سیاسی و سماجی لحاظ سے انتہائی عزت لائق ہیں رانا ہمیرسنگھ سوڈھو اپنے والد رانا چندر سنگھ کے نقش قدم پر چلتےہوئے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتےہیں اور سبھی چھوٹے بڑوں کو عزت و مان دیتےہیں۔

رمیش کمار رتنانی نے کہا کہ ہماری طرح کئی مختلف برادریاں شروع دن سے رانا خاندان کے دیوانے ہیں اس لیئے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو کی سالگرہ اتنے بڑے پیمانے پر منائی جارہی ہے جبکہ سماجی رہنما سلیمان راہموں نے کہا کہ رانا ہمیر سنگھ سوڈھا صرف ہندو برادری کے ہی نہیں بلکہ ہمارے لیئے بھی ایک سیاسی اثاثہ ہیں جس کا زندہ مثال انکی سالگرہ فنکشن میں مختلف برادریوں کے لوگوں کا شامل ہونا ہے کنول موہن لال نے کہا کہ اس خاندان نے ہمیشہ مظلوموں کی ہر فورم پر حمایت کی ہے اور آج بھی سندھ اسمبلی کے فلور پر آپکے حقوق کی آواز رانا ہمیر سنگھ کے آواز میں گونجتی رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کوچئیرمین آصف علی زرداری نے بھی راناہمیر سنگھ سوڈھو کو اس ہی وجہ سے اسمبلی تک پہنچایاہے تاکہ تھرپارکر اور عمرکوٹ سمیت پورے سندھ کے مظلوموں کی آواز کو بلند کیا جاسکے ۔ اس موقع پر سیٹھ گھنشام ساہ،برج لال مہشوری،چیتن جوشی پامیسٹر بھاگچند جٹیہ،گوتم سنگراسی،شکور احمد،ذوالفقار علی،فرسرام،لیکھراج چودھری،مدن لال کھریڑ،لال ملوک اوڈ، سیٹھ مہادیو راٹھی،انجنیئر کنہیا موھن لال،مہندردیو،و دیگر نے شرکت کی رات گئے تک محفل موسقی بھی جاری رہی

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …