تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس پر قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،کونسی اہم شخصیات شریک ہوں گی؟ جانئے

کرونا وائرس پر قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،کونسی اہم شخصیات شریک ہوں گی؟ جانئے

اسلا م آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا ہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ”اجلاس کا مقصد کرونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے۔عوام کے تحفظ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔کرونا وائرس کے بین الاقوامی چیلنج کے اثرات سے قوم کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ترجیحات طے ہوں گی“۔

انہوں نے کہا ”پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔صوبائی وزراعلیٰ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت اجلاس میں شریک ہوگی“۔
یاد رہے کہ سندھ ، کے پی کے ،بلوچستان ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …