تازہ ترین خبریں
شاہ محمود قریشی نئی مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

شاہ محمود قریشی نئی مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ کو یہ نوٹس الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں انتخابی شیڈول جاری ہو چکا ہے لیکن شاہ محمود قریشی نے 10 مارچ کو عمرکوٹ میں ٹیلی فونک خطاب کیا۔الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جواب سے مطمئن نہ ہونے پر معاملہ ڈسپلنری ایکشن کےلیے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

میڈیا92نیوزکی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون …