تازہ ترین خبریں
کارپوریٹ سیکٹر کیلئے گورنر ہاﺅس لاہور میں تقریب کی سہولت متعارف، فوٹو شوٹ کے کتنے پیسے لگیں گے؟ شاندار آفر آگئی

کارپوریٹ سیکٹر کیلئے گورنر ہاﺅس لاہور میں تقریب کی سہولت متعارف، فوٹو شوٹ کے کتنے پیسے لگیں گے؟ شاندار آفر آگئی

لاہور گورنر ہائوس میں شادی، فوٹو شوٹ کیلئے بزنس پلان جاری کر دیا گیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گور نر چودھری محمد سرور نے بزنس پلان کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر گورنر ہائوس لان میں 10 لاکھ روپے اور در بار ہال میں 5 لاکھ روپے سے کوئی بھی تقر یب کر سکے گا، شادی فوٹو شوٹ 50 ہزار اور کمر شل فوٹو شوٹ کے چارجز 10 لاکھ روپے ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کے روز گورنر ہائوس میں گائیڈڈ ٹورز بھی ہوسکیں گے، کسی بھی تقریب کی بکنگ آن لائن گور نر ہاو¿س کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوسکے گی۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کوشش کر یں گے گور نر ہائوس کے اخراجات کو بزنس پلان کے ذریعے پورا کیا جائے، بزنس پلان کے تحت سیاسی جماعتوں کو گور نر ہائوس میں تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس پلان کے تحت بکنگ گور نر ہائوس کی ویب سائٹ www.governorhouse.punjab.gov.pk سے کی جائیگی اور ویب سائٹس پر جب بھی کوئی پروگرام کیلئے رابطہ کر یگا تو اسکے بعد گور نر ہائوس کا عملہ خود ان سے رابطہ کر کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا مگر پیسے بینک کے ذریعے حکومت کے اکاو¿نٹ میں ہی جمع ہوں گے، گورنر ہائوس کسی بھی شخص یا کمپنی سے نقد رقم وصول نہیں کر یگا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا شادی فوٹو شوٹ کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا جائیگا اور اسکے چارجز 50 ہزار ہوں گے اور گور نر ہائوس پویلین میں کمر شل ویڈیو شوٹنگ کے چارجز 50 لاکھ روپے ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کے روز 10/10 افراد کے گروپس 1 گھنٹے کیلئے فی کس 2 ہزار روپے دیکر گائیڈیڈ ٹورز کر سکیں گے جبکہ غیر ملکیوں کی چارجز فی کس 6 ہزار روپے ہوں گے جس میں انکو چائے اور کافی بھی دی جائیگی جبکہ گور نر ہائوس میں رفاعی اداروں کیلئے کسی بھی پروگرام کے چارجز 50 فیصد کم ہوں گے۔

ہفتہ اور اتوار کے روز سیر کیلئے آنیوالے افراد کیلئے کینٹین بنا رہے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیا موجود ہونگی، جب سے تحر یک انصاف کی حکومت آئی ہے 4 لاکھ افراد گور نر ہائوس کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں افطاریوں میں آنیوالے افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …