تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس لیکن تشخیصی کٹس تیار کرنے میں پاکستان کو کتنا وقت لگے گا؟ حکومت نے واضح کردیا

کرونا وائرس لیکن تشخیصی کٹس تیار کرنے میں پاکستان کو کتنا وقت لگے گا؟ حکومت نے واضح کردیا

سلام آباد:قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اپریل تک کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس خود تیار کرلے گا،معاون خصوصی کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں اورروزانہ ہی کی بنیاد پر

ایکشن پلان تشکیل دیا جاتا ہے،ملک بھر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئےے گئے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے 8 لیبس موجود ہیں،کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس تمام صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہیں، اب تک 4808فلائٹس کی سکریننگ کر چکے جبکہ آئرپورٹس اور سرحدوں پر 12 لاکھ سے زائد لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے اپوزیشن رہنماﺅں کے سوالوں پرجواب دیتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں،معاون خصوصی کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر صبح کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہورہے ہیں، جس میں آرمی سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہوتے ہیں، اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر فلائیٹس کی آمد اور وائرس سے نمٹنے کےلئے معاملات زیر بحث آتے ہیں اورروزانہ ہی کی بنیاد پر ایکشن پلان تشکیل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے کرونا وائرس آیا ہے4808فلائٹس کی سکریننگ کر چکے ہیں، ابھی تک 9لاکھ20ہزار400 مسافروں کی ایئرپورٹس پر سکریننگ کی گئی ہے جبکہ 2 لاکھ82ہزار لوگوں کی سرحدوں پر سکریننگ کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زائد لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں جن میں32لوگ مشتبہ تھے جن میں10کا تعلق اسلام آباد،7کراچی،5لاہور ،6پشاور،1سیالکوٹ اور3ملتان میں مشتبہ لوگ سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سکریننگ سے صرف بخار چیک کیا جاتا ہے جبکہ مسافروں کی ہسٹری بھی نوٹ کی جاتی ہے،اگر ہسٹری میں کوئی علامات ہوں تو اس مسافر کو ہسپتال لیکر جایا جاتا ہے اور کرونا کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے،باقی لوگوں کوکرونا وائرس سے متعلق علامات بارے آگاہی دی جاتی ہے اور ہدایت دی جاتی ہے کہ 14روز تک گھر میں ہی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آئی ایچ میں تمام مسافروں کا ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور ان سے وقتاً فوقتاً رابطہ کیا جاتا ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کےلئے 8 لیبس موجود ہیں،کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس تمام صوبوں کو فراہم کر رہے ہیں، تشخیصی کٹس جو ہم پہلے جاپان اور چین سے منگوا رہے تھے ان پر کام چل رہا ہے اور پاکستان اپریل تک کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس خود تیار کرلے گا،5نئے سکینر منگوا لئے گئے ہیں اور انہیں آئیرپورٹس پر نصب کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …