تازہ ترین خبریں
ایران سے آئے دو ہزار سے زائد زائرین کو 15 روز کی مدت پوری ہونے پر کوئٹہ روانہ کر دیا گیا

ایران سے آئے دو ہزار سے زائد زائرین کو 15 روز کی مدت پوری ہونے پر کوئٹہ روانہ کر دیا گیا

کوئٹہ:ایران سے آئے دو ہزار سے زائد زائرین کو 15 روز کی مدت پوری ہونے پر کوئٹہ روانہ کر دیا گیا،انتظامیہ کے مطابق بھیجنے جانے والے تمام افراد میں کرونا وائرس کے کوئی شواہد نہیں ملے اور یہ تمام افراد پاکستان ہاس میں مقیم تھے۔زائرین 50 سے زائد بسوں میں روانہ ہوئے جنہیں زائرین کو سخت سیکیورٹی میں تفتان سے بھیجا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 28 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، وفاقی حکومت کے مطابق 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سےعلامات ظاہرہونےکی صورت میں ہیلپ لائن پرکال کریں اگرآپ پرکروناوائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان دو نمبروں 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے،دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سےمکمل معلومات لینےکےبعدآپ کوٹیسٹ کیلئےبلائےگا،اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہےتومحکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کےپاس پہنچ جائےگی،جب آپ ڈاکٹرکوکال کریں گےتووہ آپ سےنام،فیملی نام، ایڈریس ، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …