تازہ ترین خبریں
شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والےزائرین کی بس الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق،20زخمی

شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والےزائرین کی بس الٹ گئی،خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق،20زخمی

لسبیلہ: شاہ نورانی سے کراچی واپس جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق شاہ نورانی سے واپس کراچی جانے والے زائرین کی بس ویراب کے قریب الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں رات گئے تک آمدہ اطلاعات کے مطابق بس حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خواتین و بچے سمیت 20 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب اور عباسی شہید ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا۔زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے بتایا جاتا ہے جو شاہ نورانی درگاہ کی زیارت کرکے واپس کراچی جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …