تازہ ترین خبریں
کرون وائرس ،بلوچستان میں 28فروری سے 15مارچ تک زمینی اور فضائی راستوں سے کتنے ہزار افراد داخل ہوئے؟حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

کرون وائرس ،بلوچستان میں 28فروری سے 15مارچ تک زمینی اور فضائی راستوں سے کتنے ہزار افراد داخل ہوئے؟حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے

کوئٹہ :بلوچستان میں 28فروری سے 15مارچ تک زمینی،فضائی راستوں سے 82951 افراد داخل ہوئے، تفتان میں اس وقت 2799 جبکہ کوئٹہ میں 545افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8ہے جبکہ 2افراد ایسے ہیں جنکا ٹیسٹ باڈر لائن پر آیا ہے۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق تفتان اب تک میں کل 6678افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے اس وقت 2799قرنطینہ میں ہیں جبکہ 545افراد کو کوئٹہ کے میاں غنڈی قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے گزشتہ روز1275افراد کو سکرین کیا گیا جن میں سے 70مشتبہ افراد کے ٹیسٹ ہوئے، ان افراد میں سے 37میں کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں جبکہ اس وقت صوبے میں کنفرم کیسز کی تعداد 8ہے، دو افراد ایسے بھی ہیں جنکا ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے جنکے مزید سیمپل قومی ادارے صحت بھیجے گئے ہیں جبکہ 28افراد کے ٹیسٹ کی رپور ٹ آنا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق کورنا وائرس میں مبتلا تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پی سی ایس آئی آر میں قائم قرنطینہ مرکز سے 18مشتبہ افراد کے سیمپل بھی ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا، سارہ اور شردھا تفتیش کیلیے طلب

ممبئی (میڈیا 92نیوز آن لائن) بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی …