تازہ ترین خبریں
وزیراعظم کی ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم کی ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دیدی

کراچی :وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیاہے ۔

ڈیجیٹل میڈیا ونگ حکومتی اقدامات کا دفاع کرے گا اور مخالفین کو مو¿ثر جواب دے گا۔حکومتی اقدامات کے دفاع کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزارت اطلاعات و نشریات میں قائم کیا جارہا ہے جس کے لیے 42 ملین روپے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا ونگ 27 افراد پرمشتمل ہوگا جو کہ حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے لیے کوئی رقم مختص نہیں تھی اور اقتصادی رابطہ کونسل(ای سی سی) نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی سمری مسترد کردی تھی۔اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوسی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ وزارت خزانہ کا اختیار نہیں ہوتا، ای سی سی نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا بجٹ وزیراعظم کی صوابدید پر چھوڑ دیا تھا۔عمران خان نے اپنے دفاع کے لئے “ڈیجیٹل میڈیا ونگ” قائم کر کے 42 ملین روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔

احمد نواز کمیانہ نامی صارف نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ” ڈیجیٹل میڈیا ونگ ” کے نام سے سرکاری بن گیا ، عوام کی فلاح کے کام ہوں تو ہمارے پاس فنڈز نہیں ، ہم تو سادگی اپنائے ہوئے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا سیل کیلئے قومی خزانے سے ماہانہ چار کروڑ روپے کا بجٹ مختص ، بلے او چلاک سجنا ں“۔

ڈاکٹر عائشہ نامی صارف کا کہناتھا کہ ” کل تک پی ٹی آئی کے والینٹیئر ز پی ٹی آئی کا دفاع کرتے تھے اور عمران خان صاحب کہتے پھرتے تھے کہ جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور اب عوام کے ٹیکس کے پیسے سے حکومت اپنا ڈیجیٹل میڈیا ون چلائے گی ، جوکرنا ہے کر لو ، نکما پن چھپتا نہیں ۔“

علی خاکسار نامی صارف تو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی خبر سن کر شدید غصے میں آ گئے اور لکھا کہ ” تحریک انصاف کے ذہنی غلام ہمیشہ مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم پر پیڈ ہونے کے الزامات لگاتے آئے ہے مگر کبھی واضح ثبوت پیش نہیں کیے ، آج پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کیلئے چار کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے ہیں ، اب یہ جعلی دانشور اس فنڈ پر سوال اٹھائیں گے یا نہیں ، دندل پڑ جائے گی ۔“

اویس اقبال کا کہناتھا کہ ” عمران خان نے اپنے دفاع کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کر کے 42 ملین روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ، اب یوتھیوں کو گالیاں دینے کے پیسے ملیں گے ۔“

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …