تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا: وزیراعظم عمران خان

کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا، وقت ہے کہ کرونا کی وجہ سے ایران سے پابندیاں ہٹا دینی چاہییں۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ممالک کے قرض معاف کرنے کیلئے تیار رہیں، اس اقدام سے کرونا سے نمٹنے کےلیے مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کرونا پھیلا تو معیشت بحال کرنے کو کوشش کو سنگین نقصان ہوگا، بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا افغان صدر کا بیان مایوس کن تھا، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے میں اپنا کردار ادا کیا، امریکا اور پاکستان اب امن کے ساتھی ہیں۔ بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب سچ ثابت ہوگیا، ایک ارب سے زیادہ آبادی اور ایٹمی پاور کا حامل ملک ایک شدت پسند سوچ والی جماعت کے قبضےمیں آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …