تازہ ترین خبریں
سندھ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی:حکومت سندھ نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول ہسپتال کراچی، جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں او پی ڈیز کل(بدھ) سے 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ او پی ڈیز میں روزانہ ہزاروں مریض بہت چھوٹی سی جگہ پر جمع ہوتے ہیں جن میں زیادہ تر بیمار لوگ ہوتے ہیں اور اگر خدانخواستہ ان میں چند کرونا وائرس کے مریض شامل ہوگئے تو بیماری کا بہت زیادہ لوگوں میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے "سیکنڈ لیول آف لاک ڈاون” کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت اسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، سی ویو، تمام پارکس اور سرکاری دفاتر کو بند کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …