تازہ ترین خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب آج ملتان اور ڈی جی خان کا دورہ کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب آج ملتان اور ڈی جی خان کا دورہ کریں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کریں گے –ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق عثمان بزدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کورونا سنٹر کا بھی دورہ کریں گے اور بعد میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد245 ہوگئی ہے جب کہ چار مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ کیسزسندھ میں ایک سو بہتر کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں چھبیس، بلوچستان16، خیبر پختونخوا16، اسلام آباد سے چاراورگلگت بلتستان سے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ بھر میں ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالزآج سے پندرہ روز کیلئے بند رہیں گے۔ سی ویو، پبلک پارکس بھی بند رکھے جائیں گے، سرکاری دفاتر اور انٹر سٹی بس سروس بھی کل سے بند کر دی جائے گی۔سبزی اور راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم کراچی کی حدود میں لگنے والے تمام بچت بازار بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

نوجوان لڑکی نے 50 کلو وزن کم کرلیا، دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

لندن(میڈیا92نیوز) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک …