تازہ ترین خبریں
علامہ ناصر مدنی پر حملہ کرنے والوں کا پیر حق خطیب سے کیا تعلق ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

علامہ ناصر مدنی پر حملہ کرنے والوں کا پیر حق خطیب سے کیا تعلق ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)
علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد سوشل میڈ یا پر مشہور پیر حق خطیب حسین سرکار کے مریدین نکلے۔ گزشتہ روز میڈ یا سے گفتگو میں علامہ ناصر مدنی نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کے پھونکوں سے علاج سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر شیئر کی تھی ،ممکنہ طور پر اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا۔

تفصیل کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے غلام ربانی، علی عباس اور محمد الیاس ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا اور ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول برآمد کیا۔علامہ ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ان میں سے ایک ملزم غلام ربانی کو معروف پیر حق خطیب حسین سرکارکے مرید نکلے جو ان کے ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں۔

گرفتار ہونے والے غلام ربانی کو تصویر میں بھی پیر حق خطیب کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماپر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …