تازہ ترین خبریں
کورونا وائرس، ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر امداد دے گا، فردوس عاشق اعوان

کورونا وائرس، ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر امداد دے گا، فردوس عاشق اعوان

(میڈیا 92 آنلائن نیوز)
اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر امداد دے گا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کورونا وائرس سے متعلق لکھا کہ عوام کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے عوام کو مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے عزم و ہمت، استقامت اور یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرنا ہے۔ عوام ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں اور ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 238 ملین ڈالر دے گا جبکہ پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک 350 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …