تازہ ترین خبریں
محکمہ سوشل سیکورٹی اور محکمہ صحت کے درمیان ہیلتھ ایمرجنسی سامان کی خریداری پر تنازع

محکمہ سوشل سیکورٹی اور محکمہ صحت کے درمیان ہیلتھ ایمرجنسی سامان کی خریداری پر تنازع

لاہور( اپنے نمائندے سے) حکومت پنجاب نے ہیلتھ ایمرجنسی میں اشیاء کی خریداری کیلئے تفصیلی فہرست جاری کردی تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل سکیورٹی ماسک سمیت مختلف ادویات و سامان کی ڈائریکٹ خریداری کا اہل ہونے کے باوجود مختلف اشیاء پر کنفیوژن کا شکار ہو گیا ، اور دونوں محکمے سامان کی خریداری پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ،

محکمہ صحت نے میڈیسن کی 37 آئٹمز، ڈسپوزیبل اشیاء کی 109 آئٹمز جبکہ پرسنل پروٹیکشن کی 26 آئٹمز کی لسٹ جاری کی اور کورونا وائرس کے حوالہ سے سوشل سکیورٹی نے 96 کڑوڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کر رکھی ہے

محکمہ صحت نے وینٹیلیٹرز کی ڈائریکٹ خریداری لسٹ میں شامل نہ کی جس پر ادارہ سوشل سیکورٹی تاحال کنفیوژن کا شکار ہے

دونوں محکموں کے درمیان معائدہ کے تحت محکمہ صحت سوشل سکیورٹی کو وینٹیلیٹرز خود فراہم کرے گا جو کہ تاحال ابھی تک نہیں پنچائے گے ، جس وجہ سے سوشل سیکورٹی کے ہسپتالوں میں کرونا کے حوالے سے انتظامات نامکمل ہیں ، سامان کی خریداری پر دونوں محکموں کی نااہلی کی وجہ سے وینٹیلیٹرز کی خریداری تاحال نامکمل ہے ..

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …