وزیر اعظم عمران خان کے گڈز ٹرانسپورٹ کی پابندی ختم کرنے باوجود گاڑیوں کو روکا ہواہے، ٹرانسپورٹرز

وزیر اعظم عمران خان کے گڈز ٹرانسپورٹ کی پابندی ختم کرنے باوجود گاڑیوں کو روکا ہواہے، ٹرانسپورٹرز

لاہور )اپنے نمائندے سے) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گڈز ٹرانسپورٹ کی پابندی ختم کرنے باوجود گاڑیوں کو روکا ہوا ہے ، مرکزی رہنما گڈز ٹرانسپورٹ سراپا احتجاج بن گے تفصیلات کے مطابق کورونا کے پیش نظر لاک ڈاون سے گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر روک دیا گیا جن گاڑیوں کو مختلف مقامات پر روکا ہو انہیں گاڑیوں پر سبزیاں پھل ، ادوایات و دیگر ضروری اشیاء لائی جاتی ہیں ۔

آج وزیر اعظم عمران خان نے احکامات کئے تھے ابھی تک گاڑیوں کو نہیں جانے دیا جا رہا ، گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل نہ ہونے کے باعث اشیاء خوردونوش کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مرکزی رہنما گڈز ٹرانسپورٹ اویس چوہدری اور جنرل سکرٹری منی مزدا ایسویسی ایشن تنویر جٹ سراپا احتجاج بن گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ دی کہ لاک ڈاون کو چار روز گزر گئے مگر گڈز ٹرانسپورٹ کیلیے تاحال کوئی پالیسی نہ بنائی جا سکی

ؓلاک ڈاون کے باعث پولیس گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اگر پولیس ہمارے ڈرائیورز کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی تو ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہو جائے گا ، گڈز ٹرانسپورٹ ہی منڈیوں میں سبزیاں ، پھل اور دالیں سمیت دیگر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقنی بنا رہے ہیں

اور اس حوالے سے پرائم منسٹر پاکستان عمران خان کی بھی واضع ہدایت کے باوجود ہمارے لیے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کیلیے پالیسی بنائی جائے تاکہ کورونا کا مقابلہ اچھے طریقے سے کیا جا سکے ،

اور لاک ڈاون کے باعث ہوٹلز ، ریسٹورنٹس اور مکینکس شاپس بند ہونے سے بھی ڈرائیورز کو جن مشکلات کا سامنا ہے ُاس کا بھی ازلہ کیا جاسکے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو ایپل کردی گی

یہ بھی پڑھیں

یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیسریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل …