کورونا وائرس کا پھیلاﺅ ، عثمان بزدار نے ” انسداد وبائی آرڈیننس “ لاگو کر دیا ،یہ آرڈیننس کیا ہے ؟

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ ، عثمان بزدار نے ” انسداد وبائی آرڈیننس “ لاگو کر دیا ،یہ آرڈیننس کیا ہے ؟

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد وبائی آرڈنینس کا نفاذ صوبے بھر میں کر دیاہے جس ا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ، آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا اور جرمانے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ” وبائی امراض سے تحفظ اور پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے ” پنجاب انفیکشیس ڈیزیز آرڈیننس “ کا اجراءکر دیا گیاہے ، یہ ایک مشکل وقت ہے اور ہمیں وقت پر مشکل فیصلے لینا ہوں گے ، اگر ہم نے بحیثیت قوم اپنی اپنی ذمہ داری ادا کیا تو انشاءاللہ یہ مشکل وقت گزر جائے گا ۔

آرڈیننس کے چیدہ نکات

کسی وباق کے پھیلاﺅ کی صورت میں

(*تمام غیر سرکاری ڈاکٹرز اور پروائیوٹ ہسپتالوں کو وبائی امراض کے مریضوں کے سنبھالنے اور ان کا علاج کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے ۔

*)حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لاگو کر سکتی ہے

*)لوگوں پر اپنے بچوں کو سکولز یا اجتماعات میں بھیجنے کی پابندی ہو گی

(*جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو سنبھالنے ، تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیارہو گا

(*کسی بھی بیمار یا بیماری پھیلانے والے شخص کی مخصوص جگہوں پر منتقلی اور وہاں رکھنے جانے کا اختیار ہو گا

(*عوام الناس کی کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سکریننگ کا اختیار ہو گا

(*ہر شخص کی اپنی اپنی صلاحیت میں ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی بیمار کو جانتا ہو تو سر ٹیفائیڈ میڈیکل آفیسر کو اطلاع دے

عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سزائیں اور جرمانے

(*کسی ایک شق کی خلاف ورزی پر دو ماہ قید ، پچاس ہزار جرمانہ ہو گا

(*ایک سے زائد کی خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا سکتا ہے ،

(*کسی ادارے کی جانب سے خلاف ورزی پر پہلی دفعہ دو لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے

(*ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی پر تین لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا ۔

قرنطینہ سینٹر یا علاج کی جگہ سے فرار ہونے کی صورت میں

(*پہلی دفعہ فرار یا کوشش کی صورت میں چھ ماہ قید پچاس ہزار جرمانہ کیا جائے گا

(*دوبارہ ایسی کوشش کی صورت میں 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیسریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل …