تازہ ترین خبریں
18ویں ترمیم میں پنجاب نے قربانی دی، سعد رفیق

18ویں ترمیم میں پنجاب نے قربانی دی، سعد رفیق

(میڈیا 92 آن لائن)
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم میں پنجاب نے قربانی دی اور اپنا حصہ چھوٹے صوبوں کو دیا۔

لاہور میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین انسان کا بنایا ہوا قانون ہے اس میں ترمیم کی ضرورت ہو تو بات کی جاسکتی ہے، آئین میں ترمیم ایک دن کا مسئلہ نہیں، اٹھارویں ترمیم بھی ایک دن یا مہینے میں نہیں ہوئی, مسلم لیگ (ن) سے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، 18ویں ترمیم کے معاملے پر شور مچایا جارہا ہے، اٹھارویں ترمیم میں پنجاب نے قربانی دی اور اپنا حصہ چھوٹے صوبوں کو دیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ نیب قوانین کا 18ویں ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، نیب کا قانون اور ریاستی امور ایک ساتھ نہیں چل سکتے، نیب قوانین سے سیاسی مخالفین کے ساتھ سرکاری افسران اور کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا ہے، جیلیں غیر سیاسی بے گناہ افراد سے بھری پڑی ہیں، کاروباری طبقہ نیب قوانین کے تحت جیلوں میں ہے ان کی داد رسی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …