تازہ ترین خبریں
"حکومت کون چلا رہا ہے؟ " پیپلز پارٹی کے سوال پر حکومتی ردعمل آگیا

"حکومت کون چلا رہا ہے؟ ” پیپلز پارٹی کے سوال پر حکومتی ردعمل آگیا

اسلام آباد(میڈیا 92 آن لائن)”حکومت کون چلا رہا ہے؟ ” پیپلز پارٹی کے سوال پر حکومتی ردعمل آگیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پالیسیز صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دی جارہی ہیںؕ

سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ شیری رحمٰن نے کہا کہ کنفیوژن ہے لیکن کوئی کنفیوژن نہیں حکمت عملی تشکیل دی جاچکی ہے جس میں خود پیپلز پارٹی شامل ہے۔انہوں نے کہا کورونا وائرس کے باعث دنیا کے دیگر ممالک کو جس کیفیت کا سامنا پاکستان کو بھی اسی کیفیت میں رہتے ہوئے اس وائرس کا سامنا ہے اور ہم اس وبا کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی بحث کے دوران سندھ حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کا موقف لیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کی عدم موجودگی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم روزانہ باقاعدگی کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل سینیٹر شیری رحمان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہاں ہیں؟ آج وہ مسنگ پرسن ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ ملک کو کون چلا رہاہے؟

ڈان نیوز کے مطابق دوران اجلاس اظہارخیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے حکومت کے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر سخت تنقیدکی۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم مبہم پیغامات دے رہے ہیں۔’مسنگ پرسن وزیر اعظم ہیں، وہ غائب ہیں، ان کی پالیسی غائب ہے، ان کے اتحاد کے الفاظ غائب ہیں‘۔

شیری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صحت کایہ بحران ‘جنگ سے بھی بری صورتحال‘ ہے حکومت بیٹھ کر وبا سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانے کو تیار نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ ہمیں یہ کیوں بتاتے ہیں کہ اٹلی میں کیا ہوا، انہوں نے غلطی کی، ہم غلطی نہیں کرسکتے ہم اس سے سیکھ سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

آج کے دن دنیا میں کیا کیا اہم واقعات پیش آئے ؟؟

26 ستمبر ، 1932 – ہندوستان کے مہاتما گاندھی نے 6 دن اور 5 گھنٹے …