تازہ ترین خبریں
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،1.58 ارب سے زائد رقم کاغیر ضروری استعمال
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،1.58 ارب سے زائد رقم کاغیر ضروری استعمال

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،1.58 ارب سے زائد رقم کاغیر ضروری استعمال

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن)

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ایک ارب 58کروڑروپے سے زائد رقم غیر ضروری طور پر استعمال کرنے سے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ آڈٹ رپورٹ2018-19کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس وجہ سے اتھارٹی کو مالی بحران جیسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

2017میں قائم کی جانیوالی پی ایل آر اے میں بنیادی نقصائص کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔ایک طرف جان بوجھ کر غیر ضروری اخراجات کئے گئے دوسری جانب نادانستہ طور پر ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی گئی اور ملازمین کو ٹیکس کٹوتی کے حوالے سے تربیت نہیں دی گئی۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی افسروں کی نالائقی کے باعث ایک ارب 58کروڑ68لاکھ روپے غیر ضروری طور پر استعمال کئے گئے تو اتھارٹی کا بجٹ کم پڑ گیا جس وجہ سے ملازمین کے کنٹریکٹ ری شیڈول کرنے میں تاخیر جیسے مسائل سامنے آئے ۔ 3لاکھ25ہزار روپے کی ادائیگیاں غیر قانونی طور پر معاہدے سے قبل ہی متعلقہ لا فرم کو کی گئیں۔ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر 14ہزار308لٹر تیل جنریٹر میں ڈالا گیا جس کا ریکارڈ بھی آڈٹ ٹیم کو پیش نہیں کیا گیاجس کی مد میں 11لاکھ74ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

اراضی ریکارڈ سنٹر پر زمینوں سے متعلقہ مختلف امور پر6لاکھ49ہزار روپے کا سیلز ٹیکس نہیں کاٹا گیا جو کہ اتھارٹی کی آمدنی میں کمی کا سبب بنا، علاوہ ازیں51ہزار 269روپے کے انکم ٹیکس کٹوتی بھی نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے ملازمین کو11لاکھ25ہزار روپے کی غیر قانونی طور پر ادائیگیاں کی گئیں۔اتھارٹی کے ملازمین سے اسٹامپ پیپر پرغیر ملکی بیوی نہ ہونے کا بیان حلفی بھی نہیں لیا گیا۔آڈٹ ٹیم کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے رقم کی ریکوری یقینی بنائی جائے ۔

بشکریہ
(محمدنواز سنگرا)

یہ بھی پڑھیں

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

بھارت میں گدھی کے دودھ کی قیمت سُن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے بھارتی ریاست گجرات میں گدھوں کی …