تازہ ترین خبریں
کورونا وائرس، علاج کے دوران مریض کا رنگ ہی تبدیل ہو گیا

کورونا وائرس، علاج کے دوران مریض کا رنگ ہی تبدیل ہو گیا

بیجنگ (میڈیا92نیوز) چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو جنوری 2020 میں کوروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا۔اہل خانہ ڈاکٹر کو اسی ہسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گزشتہ روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر ہو ویفینگ کی رنگت گوری سے بالکل سیاہ ہوگئی، علاج کے دوران ان کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بائیوٹک دیں، یہ ہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہے البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانا شروع کی تو ان کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔پانچ ماہ تک زیر علاج رہنے والے ڈاکٹر کی گزشتہ ہفتے طبیعت شدید بگڑ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا اور وہ مشین کے ذریعے ہی سانس لے رہے تھے۔جس ہسپتال میں ڈاکٹر ہو ویفینگ جاں بحق ہوئے وہاں انہوں نے کئی سال ملازمت کی اور وہ کورونا کے مریضوں کی ہی نگہداشت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سوشل میڈیا پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، ڈی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، اور سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف باقدعدہ کمپین کا آغاز کردیا

لاہور (اپنے نمائندے سے) مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں محکمانہ کاروائی کا شکار ہونے والی …