تازہ ترین خبریں
چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو تعلیم دینے کیلئے نیا فیصلہ کرلیا گیا

چھٹی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو تعلیم دینے کیلئے نیا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی(میڈیا92نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے سندھ حکومت نے نیا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چھٹی سے گیارہویں کے بچوں کو آن لائن تعلیم دی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیکریٹری تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ کو عالمی ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور مائیکروسافٹ کی معاونت سے آن لائن کلاسز دی جائیں گی جبکہ اساتذہ کو تربیت دینے کیلئے 75ماسٹر ٹرینرز کی خدمات لی گئی ہیں۔صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو سترہ جون تک تمام اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

سندھ حکومت ریلوے کی زمین وگزار کرائے :سپریم کورٹ؛ تعمیرات ایسی نہ ہوں جو شہر میں دھبہ بن جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں آئندہ سماعت پر پیش رفت …