تازہ ترین خبریں
یاسمین راشد نے اپنے گزشتہ بیان پر معافی مانگ لی

یاسمین راشد نے اپنے گزشتہ بیان پر معافی مانگ لی

لاہور: (میڈیا 92آن لائن) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اپنے گزشتہ بیان پر اہل لاہور سے معافی مانگ لی انہوں نے کہا ہے کہ لاہوریوں کیلئے دل ماں کی طرح دھڑکتا ہے، مجھ سے بڑھ کر کوئی لاہوری نہیں۔ میرے کسی بیان سے دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتی ہوں۔

وزیر صحت یسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام لاہوریئے میرے بچوں کی طرح ہیں، میں خود لاہورن ہوں۔ میری عمر 70 سال ہے، خود کو لاہوریوں کی ماں سمجھتی ہوں اس لئے انہیں اپنے بچوں کی طرح ڈانٹ کر سمجھا سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کر نے پر دل کی بھڑاس نکالی جس سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ  گئیں

اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ہے،سعودی خاتون نے ایسا کام شروع کر دیا کہ نوجوانوں کی لائنیں لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ) ڈاکٹر ماجد خان سے اصل تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی …