تازہ ترین خبریں
پنجاب کے وزیر جنگلی حیات کابینہ سے فارغ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پنجاب کے وزیر جنگلی حیات کابینہ سے فارغ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)
پنجاب کے وزیر جنگلی حیات کابینہ سے فارغ، اندرونی کہانی سامنے آ گئی. پنجاب کے وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، ان کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر جنگلی حیات اسد کھوکھر کابینہ سے فارغ کر دیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت بھی کی تھی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید تنقید کی گئی تھی، انھیں وزیر اعظم سے مشاورت پر ہٹانے کا فیصلہ تھا، تاہم اسد کھوکھر نے ہٹائے جانے سے قبل خود ہی استعفیٰ دے دیا۔

اسد کھوکھر سابق کمشنر آصف بلال لودھی کے بڑے سفارشی تھے، کمشنر لاہور کو دوبارہ تعینات کرنے کے لیے اسد کھوکھر نے سفارش کی تھی، ہفتے کی رات وزیر اعظم کے حکم پر کمشنر لاہور کو تعیناتی کے صرف 7 روز بعد عہدے سے ہٹایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہور کی تعیناتی پر پی ٹی آئی لاہور کے وزرا کو شدید اختلافات تھے، وزیر اعظم نے دونوں کو ہی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ اپریل میں ایف آئی کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے استعفیٰ دے دیا تھا جسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور کیا۔

اس سے قبل خیبر پختون خوا میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، ان کا استعفیٰ وزیر اعظم نے منظور کیا تھا۔ پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

پنجاب 8 خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5 بچے بھی نشانہ بن گئے

میڈیا92نیوزکی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون …