تازہ ترین خبریں
غیر ملکی دوروں‌ پر کس نے کتنا خرچ کیا ؟ 2008 سے 2018تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں

غیر ملکی دوروں‌ پر کس نے کتنا خرچ کیا ؟ 2008 سے 2018تک کی تفصیلات سامنے آ گئیں

غیر ملکی دوروں‌ پر کس نے کرنا خرچ کیا ؟ 2008 سے 2018تک کی فصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ہیں ۔
وزارت خارجہ کی جانب سے سینیٹ کے اجلاس میں جمع کروائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یوسف گیلانی، پرویزاشرف نے غیرملکی دوروں پر 8 کروڑ44 لاکھ خرچ کیے، نوازشریف،شاہدخاقان نے غیرملکی دوروں پر ایک ارب 54 لاکھ خرچ کیے، عمران خان کے غیرملکی دوروں پراب تک 4 کروڑ 56لاکھ خرچ ہوئے
شیریں رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کیاگیا، حکومت نے رواں سال بھی ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے دوستوں،رشتے داروں کو نوازنے کیلئے پی ایم ڈی سی کو تہس نہس کیا، ہم نے 13 سال ان ادویات کی قیمتوں کو روکے رکھا،ان فیصلوں کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 200سے 300 فیصد تک اضافہ کردیاگیا، کورونا کی صورتحال میں کسی ملک نے ایسے نہیں کیا، غریب کہاں سے علاج کرائے گا،ادویات کہاں سے خریدے گا؟ ریلیف کے بچائے عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوزرپورٹ ) سبط سے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا …